ڈیرہ غازی خان ؛عید ایام میں مہنگائی کرنیوالوں کو جرمانے کرنے کے ساتھ فوری گرفتار بھی کیا جائے، مہر شاہد زمان لک

9

ڈیرہ غازی خان،22 جون (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا ہے کہ عید ایام میں مہنگائی کرنیوالوں کو جرمانے کرنے کے  ساتھ فوری گرفتار بھی کیا جائے،جانوروں کے سیل پوائنٹس پر بیوپاریوں،خریداروں کوتمام ترسہولیات دینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو  اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز  پرائس کنٹرول کے لیے سخت اقدامات کریں اور صفائی،سرکاری واجبات کی وصولی یقینی بنانے کے لئے ٹھوس حکمت عملی طے کی جائے۔انہوں نے کہا کہ  میونسپل کمیٹیوں کے ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کی جائے اور عید کے ایام میں مہنگائی کرنیوالوں کو جرمانے کرنیکے ساتھ گرفتار بھی کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ  ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کی پابند ہے اور عیدالاضحی کےموقع پر بہترین انتظامات کیلئے انتظامیہ الرٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ جانوروں کے سیل پوائنٹس پر بیوپاریوں،خریداروں کوتمام ترسہولیات دینگے،شہروں،شاہراوں اور گلی محلوں میں کسی کو جانور فروخت نہیں کرنے دینگے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کیلئےمیونسپل سروسز پر خصوصی توجہ دی جائے اور شاہراہوں،پارکوں دیگر پبلک مقامات پر صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،محمد اسدچانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،زاہد اقبال،سی او ضلع کونسل آصف قریشی،سی ای اوز ڈاکٹرادریس لغاری،محمد ادریس،ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی،زبیر خان ودیگر بھی موجود تھے۔