ڈیرہ غازی خان ، 16 جون (اے پی پی ):محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرز کی زیرنگرانی سمر کیمپ کا آغاز کردیا گیا ہے جو 12 اگست تک جاری رہے گا۔سمر کیمپ کا افتتاح ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد جنید جتوئی اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے کیا۔
جیمنزیم ہال ڈیرہ غازیخان میں 12 اگست تک جاری رہنے والے سمر کیمپ میں آٹھ سال اور 14 سال سے کم عمر کے طلباء و طالبات کے مابین بیڈ منٹن،ٹیبل ٹینس،جمناسٹک،تیکوانڈو،ہاکی،کرکٹ اور کراٹے سمیت کھیلوں کے فروغ کیلئے بچوں کو مفت تربیت اور کھیلوں کا سامان دیا جائیگا۔
اس حوالے سے ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے بتایا کہ سمر کیمپ میں آٹھ سال تک کے ایسے بچے بھی شرکت کرسکتے ہیں جو اس سے قبل کسی بھی کھیل کا حصہ نہیں رہے۔انہوں نے بتایا کہ صبح آٹھ سے گیارہ بجے دن اور شام پانچ بجے سے آٹھ بجے تک تربیتی سیشن ہوں گے جس کیلئے 11 سپیشل کوچز کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں جبکہ یاسر سعید چنگوانی اور جاوید الیاس لودھی کیمپ کے فوکل پرسنز مقرر کئے گئے ہیں۔