ڈینگی سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو1122 کی جانب سے آگاہی سیمینارز

11

اوکاڑہ۔ 15 جون (اے پی پی):انسداد ڈینگی کے حوالے سے ڈینگی کے عالمی دن کے موقع پر ریسکیو1122کے زیر اہتمام ضلع بھر میں آگاہی سیمنارز، ورکشاپس اور آگاہی واکس کا انعقاد کیا گیا۔ سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی قیادت میں آگاہی واک ہوئی جس میں کنٹرول روم انچارج، ریسکیو سیفٹی آفیسراور ریسکیورز نے شرکت کی۔ جبکہ تحصیلوں میں ریسکیو سیفٹی آفیسرز نے آگاہی واکس اور سیمینارز کا اہتمام کیا۔ آگاہی واکس اور سیمینارز میں مختلف سکولوں، کالجزاور پبلک مقامات پر عوام الناس میں ڈینگی مچھرکی افزائش والی جگہوں کو ختم کرنے کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ ڈینگی مچھر کے افزائش کے مقامات کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور گھروں میں مچھر مار سپرے کی جائے تاکہ ڈینگی مچھر پیدا نہ ہوسکے۔