ڈیرہ غازی خان،10جون(اے پی پی):ڈی جی خان ڈویژن میں عید پر صفائی اور سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کے احکامات جاری کردئیے گئے منڈیوں اور مقررہ پوائنٹس کے علاؤہ قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت پر پابندی ہوگی۔عید کے ایام میں آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا جائیگا۔
کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں کپاس کی کاشت،گندم خریداری مہم کا بھی جائزہ لیا گیا۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے چاروں اضلاع میں میونسپل کمیٹیوں کے ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری ،گاڑیوں کی ٹریکنگ میں بہتری کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی،سیوریج سمیت میونسپل سروسز بہتر کی جائیں۔چوک، پارکس،گرین بیلٹس اور میڈینز خوبصورت کئے جائیں۔
کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے 26 انیشیٹوز پر سختی عملدرآمد کرایا جائے، ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے بروقت تیاریاں کی جائیں،کپاس سہولت سنٹرز میں کاشتکاروں کی رہنمائی کی جائے، غیر معیاری کھاد اور زرعی ادویات پر کارروائی ہوگی اور ادویات اور کھاد کے بروقت نمونے لئے جائیں۔
کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی کارکردگی پر نظر رکھی جائے گی،اشیاء خوردونوش سرکاری نرخ پر دستیاب ہونے چاہیئے،ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ کسی کو مجسٹریٹ کا ناجائز اختیار استعمال نہیں کرنے دینگے۔ناقص کارکردگی پر مجسٹریٹ کے اختیارات واپس لئے جاسکتے ہیں۔
کمشنرنے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں صاف پانی کی سہولت فراہم کرنا ہوگی، تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس فنکشنل کئے جائیں۔آسان رسائی اور دیگر اوقات میں وصول ہر درخواست کو کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا حصہ بنایا جائے۔تمام عوامی مسائل دی گئی مدت کے اندر حل ہونے چاہیئے۔ای رجسٹریشن سے جعلسازی کا خاتمہ ہوگا۔مالی بدعنوانی ہر گز برداشت نہیں ہوگی۔
کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران روزانہ کی بنیاد پر مراکز صحت کے اچانک معائنے کریں،دور دراز کی ہسپتالوں میں بھی بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا ہوگی۔