کمشنرمحمد اجمل بھٹی کا فلڈسیفٹی کے انتظامات کے جائزہ لینے کیلئے بھکر کا دورہ، سپر بند کاتفصیلی معائنہ

8

بھکر، 24 جون (اے پی پی ): کمشنرمحمد اجمل بھٹی نے فلڈسیفٹی کے انتظامات کے جائزہ لینے کیلئے بھکر کا دور کیاجس کے دوران انہوں نے دریائے سندھ کے ساتھ بھکر سپر بند کاتفصیلی معائنہ کیا۔

کمشنر محمد اجمل بھٹی نے بھکر سپر بند پر آر ڈی ،58,61,67 کا تفصیلی معائنہ کیا اور سپر بند کے سٹرکچر کی پختگی کیلئے جاری کام کا موقع پر جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے کہ سپر بند کی تعمیر اور پختگی کے جاری کام کو تیز رفتاری کیساتھ معیاری انداز میں جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ کسی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل ہوں ۔

کمشنر محمد اجمل بھٹی نے فلدسیفٹی سٹرکچر کاجائزہ لیتے ہوئے اس کو تسلی بخش قراردیاتاہم انہوں نے موقع پر موجود محکمہ انہار کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام سیفٹی سٹرکچر پرکڑی نظررکھی جائے اورواچ اینڈوارڈپرمامور عملہ کی ہمہ وقت دستیابی یقینی بنائی جائے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرڈاکٹر نور محمد اعوان اور ڈی پی او محمد نو ید انکے ہمراہ تھے جبکہ محکمہ انہار اوردیگر متعلقہ شعبوں کے افسران بھی موجود تھے۔