کوئٹہ؛کسٹمز کے فیلڈ انفورسمنٹ لکپاس کی کامیاب کارروائیاں ، نان کسٹمزپیڈگاڑیاں ودیگر قیمتی اشیاءبرآمد

11

 

 کوئٹہ، 19 جون ( اے پی پی ):کسٹمز کے فیلڈ انفورسمنٹ ٹیم  لکپاس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پرکامیاب ایکشن لے کر نان کسٹمزپیڈگاڑیاں ،ٹائرز، سگریٹس ، چھالیہ، ڈیزل ایرانی پیٹرول، چینی یوریاکھاد و یگر اشیاءبرآمد کرلی ہیں ۔

 ترجمان پاکستان کسٹمز بلوچستان ڈاکٹر عطا بڑیچ کے مطابق لکپاس فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نے درمیانی شب کو مختلف کارروائیوں کے دوران 2100 پارسلز چینی، 5 نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں، 305 عدد ٹائرز، 2500 سٹکس سیگریٹس جنکی مالیت 75 لاکھ روپے بنتی ہے، اور ایک کروڑ روپے کا چھالیہ ، یوریا کھاد،الیکٹرونکس کا سامان، ڈیزل، پٹرول اور دیگر اشیاءبھی قبضے میں لے لی  ہیں۔برآمد کئے گئے سامان کی قیمت 18 روپے کروڑ بنتی ہے۔

 چینی کی برآمدگی کے حوالے سے ایف سی کے تعاون سے رات گئے ایرانی زمیاد پک اپ کے ایک کاروان کو روک کر جب تلاشی لی گئی تو اس سے 1200 پارسلز چینی برآمد کی گئی اس طرح ایک اور کامیاب کارروائی میں کئی عدد سمگل شدہ اشیاءبرآمد کی گئیں۔