گوجرانوالہ؛قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے 14 مویشی منڈیاں اور سیل پوائنٹس بنا دئیے گئے ہیں، صوبائی وزیر وہاب ریاض کو بریفنگ

49

گوجرانوالہ، 23 جون(اے پی پی):صوبائی وزیر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب وہاب ریاض کی ڈپٹی کمشنر دفتر آمد  پر

 ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے انکا خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں عید الاضحٰی پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے 14 مویشی منڈیاں اور سیل پوائنٹس بنا دئیے گئے ہیں  جن میں تحصیل سٹی و صدر میں 5، 5، وزیر آباد میں 2، کامونکی اور نوشہرہ ورکاں میں ایک ایک مویشی منڈی اور سیل پوائنٹ بنایا گیا ہے۔

 صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان کو ضلع کی تاریخ، تاریخی مقامات، آبادی، صنعت و تجارت پر  بھی بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر وہاب ریاض نے  انتظامیہ کو مویشی منڈیوں میں خریداروں اور بیوپاریوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات  دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور تمام محکمے مربوط کوارڈینیشن سے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایات پر عید الاضحٰی پر صفائی پلان اور مویشی منڈیوں میں انتظامات کے جائزہ کیلئے مختلف اضلاع کے دوروں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

ڈی سی نے ضلع میں سپورٹس سہولیات کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ جناح سٹیڈیم، گکھڑ سپورٹس ارینا، شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس شیخوپورہ روڈ، نوشہرہ ورکاں، کامونکی اور وزیر آباد کوٹ خضری سٹیڈیم، سپورٹس کمپلیکس، پیپلز کالونی فٹبال گراؤنڈ سمیت دیگر سہولیات مکمل طور پر آپریشن بنا دی گئی ہیں اور  کھیلوں کے مقابلوں، روایتی کشتی، کبڈی اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں  فروغ کیلئے سمر کیمپ میں 14 15 سال سے کم عمر زیادہ سے زیادہ بچوں کی شرکت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ای لائبریری کو دوبارہ آپریشنل کرنے، درکار سٹاف و دیگر وسائل کی فراہمی کے ساتھ ویٹ لفٹنگ، روایتی کشتی کے لیے مشینری و آلات، وسائل کی فراہمی کی اور ضرورت ہے۔

اجلاس میں مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی ویکسی نیشن پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے بتایا کہ ابھی تک کانگو یا لمپی سکن کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے  اور منڈیوں میں ضروری ویکسی نیشن کی جارہی ہے اور  ہیلتھ، ریسکیو 1122، ٹریفک پولیس اور سکیورٹی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کا  عملہ  بھی وہاں موجود ہے جبکہ شہر کی منڈیوں میں گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، دیگر میں متعلقہ میونسپل کمیٹیز، ضلع کونسل صفائی ستھرائی کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

 اجلاس میں لوکل باڈیز کے پاس سپورٹس فنڈ کے استعمال کے بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور فصیلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے ایک یکساں پالیسی وضع کی جائے گی۔

بعدازاں صوبائی وزیر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اے سی سٹی اور دیگر افسران کے ہمراہ مویشی منڈی، سیل پوائنٹس اور اسپورٹس کی مختلف اسکیموں کا دورہ کیا اور وہاں پر دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔