گوجرانوالہ،1جون(اے پی پی( : چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹر کے ناروا سلوک کے خلاف تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کامونکی میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی طرف سے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا اور آدھے گھنٹے کی علامتی طور پر ہڑتال کی گئی، ہڑتال کے دوران مکمل طور پر کام بند کر دیا گیا۔ اس موقع پر واقع کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور ریلی بھی نکالی گئی۔
احتجاج کے موقع پر ڈاکٹرز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز مسیحا ہوتے ہیں، ان کے ساتھ ایسا روی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور ڈاکٹرز کو ہسپتالوں میں تحفظ فراہم کیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ زمہ داروں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے ۔