جوہرآباد، 19 جون (اے پی پی): حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشا ن شبیر رانا کی زیر صدارت یونانی ساحل پر کشتی کے ڈوبنے کے وا قعہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ایصال ثواب کیلئے ڈی سی آ فس کمپلیکس جوہرآباد میں ایک دعا ئیہ تقریب کا انعقاد کیا گیاہے۔
تقریب میں سمند ر میں کشتی کے ڈوبنے سے ہلاک ہونے والے پاکستانی باشندوں کیلئے دعا ئےمغفر ت اور لاپتہ ہونے والوں کیلئے بازیا بی کی خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔
تقر یب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمدصہیب،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب رانا نعمان محمود،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوار ٹر اعجاز اوراحمد ملک کے علاوہ ڈی سی آ فس کی تمام برانچز کے سٹا ف نے شرکت کی ہے۔