ملتان، 21 جولائی (اے پی پی ):ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے لودھراں کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے جلوس کی گزرگاہوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن میں محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا گیا ہے، ضابطہ اخلاق اور ایس او پی پر بھی عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا ۔
امن کمیٹی کے ممبران نے بھی آ ر پی او کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام صبر ، استقامت،برداشت اور قربانی کا درس دیتا ہے ۔
بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر نے تھانہ صدر لودھراں میں پولیس ویلفئیر شاپ، کہروڑ پکا میں ڈی ایس پی دفتر کا سنگِ بنیاد اور پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں حسام بن اقبال بھی ہمراہ تھے ۔ جنہوں نے آ ر پی او کو ویلفئیر شاپ ، خدمت مرکز اور ڈی ایس پی دفتر بارے تفصیل سے بریف کیا ۔ انہیں بتایا گیا کہ دفاتر کی تعمیر سے پولیس ورکنگ میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے تاکہ عوام الناس زیادہ سے زیادہ سہولتوں سے استفادہ کریں۔انہوں نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بھی یہی ویژن ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں بہم پہنچائی جائیں ۔