اوکاڑہ، محکمہ موسمیات نے موسم برسات کی حالیہ بارش تقریباً دوسو ملی میٹر  ریکارڈ کی

54

اوکاڑہ،25جولائی (اے پی پی) شہر اور گردونواح میں تقریباً  دوسو ملی میٹر موسلادھاربارش کے نتیجے میں اوکاڑہ شہر سمیت متعدد نشیبی علاقوں میں ہر طرف بارش کا گندہ پانی پھیل گیا۔  مختلف علاقوں میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت دن بھر گھروں اور دکانوں سے پانی نکالتے رہے اور بارہ گھنٹے گزرنے کے باوجود بارش کے پانی کی نکاسی میں مشکلات برقرار ہیں۔

جس کی  بنیادی وجہ مقامی گرڈاسٹیشن میں بارش کا پانی جمع ہونا بتائی جاتی ہے جس سے کئی گھنٹے  بجلی معطل رہی۔عوامی حلقوں کے مطابق حالیہ موسلادھار بارش نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کے سخت نوٹس لینے پر بلدیہ کی تمام مشینری، آفیسر وسٹاف شہر سے بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں۔