اوکاڑہ،28جولائی (اے پی پی): ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی اوکاڑہ میں ورلڈ ھپاٹیٹس ڈے کے حوالہ سے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر نویدحفیظ،اےایم ایس ڈاکٹر یاسرعرفان اورھیپاٹائٹس انچارج ڈاکٹر عبدالوھاب کی زیرقیادت آگاہی واک منعقد کی گئی۔ واک میں نرسنگ سٹاف،پیرا میڈیکل سٹاف اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔واک کا مقصد عوام کو ھپاٹیٹس کے مرض کی علامتوں سے آگاہی اور خطرناک بیماری سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر پر عمل کرناہے۔
واک کےاختتام پراس بیماری سے بچاؤ کی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے تاکہ ان تدابیر پر عمل کرکے اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کواس بیماری بچایا جائے۔