اوکاڑہ،15جولائی(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر قیادت دریائے ستلج پر پانچویں روز بھی فلڈ ریسکیو آپریشن جاری رہا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 نے ابتک سیلابی پانی سے4100 سے زائد افراد اور 100 سے زائد مال مویشوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا، ریسکیو ٹیموں کی جانب 6 مقامات پر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیاجا رہا ہے۔