اوکاڑہ؛محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل قائم

6

اوکاڑہ،18جولائی(اے پی پی ): محرم الحرام کے دوران  امن و امان  کی صورتحال کو برقرار رکھنے  اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کیلئے  سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا   گیا ہے ،  جس سے سوشل میڈیا پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے شہریوں کواہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہےکہ محرم الحرام ہم سب کےلئے انتہائی حرمت اورعزت والا مہینہ ہے، محرم الحرام میں سیکیورٹی اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اس بات کا التماس ہے کہ اپ محرم الحرام کے دنوں میں بالخصوص اور عموماً بھی سوشل میڈیا پہ کوئی ایسی بات نہ رکھیں جو کسی بھی شخص کے لیے یا کسی مکتبہ فکر کے لیے دل ازاری کا باعث ہو۔ اگراپ اس قسم کی کوئی بھی ایکٹیوٹی دیکھیں تو آپ فوری طور پر15پراطلاع دیں ہم انشاءاللہ اس کے خلاف فوری کارروائی کریں گے۔