اوکاڑہ،22جولائی(اے پی پی ):مون سون سیزن میں ملک بھر کے دیگر علاقوں کی طرح محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں کے مطابق اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں بھی وقفے وقفے سے موسلا دھار بارشوں سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں بارشوں کا گندہ پانی جمع رہنا بھی معمول بن چکا ہے۔
شہرکے مختلف علاقوں ایم اے جناح روڈ، صمدپورہ، لالہ زار، ضیا شہید پارک،مصطفیْ پارک،علامہ اقبال روڈ شرقی اور غربی ریلوے انڈر پاسز میں بارش کا گندہ پانی جمع ہونے سے عوام مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں۔اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و ایڈمنسٹریٹر کامران بشیر کا واٹر ڈسپوزل 2فور ایل کا دورہ کیا انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ بارش کے دوران واٹر ڈسپوزل کو فنگشنل رکھا جائے اور بجلی کے تعطل کی صورت میں جنریٹر چلا کر شہر سے پانی کے نکاس کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر سی ای او بلدیہ عمر نسیم نے شہر میں سیور سسٹم کے نکاس ،واٹر ڈسپوزل پمپس کی گنجائش اور متعین عملہ کی شفٹوں میں ڈیوٹی سے متعلق بریفنگ دی۔