اٹک ؛ضلع کی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر

8

اٹک ،20 جولائی(اے پی پی): ڈپٹی کمشنراٹک راﺅعاطف رضانے کہاہے کہ ضلع اٹک کی ترقی کےلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کااظہارڈی سی آفس میں اربن یونٹ پلاننگ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اربن یونٹ پلاننگ اورضلع بھرکےافسران موجودتھے۔

اجلاس کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ اربن یونٹ پلاننگ نے محکمہ منصوبہ بندی وترقی حکومت پنجاب کی زیرنگرانی صوبہ بھرکے اضلاع کی بنیادی ترقی میں اہم کرداراداکیا جوتین مراحل میں مکمل ہوا،ان میں زراعت ،تعلیم، صحت ،صنعت، سیاحت،مواصلات،ماحولیات اور دیگر عوامی شعبے شامل ہیں۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ضلع میں بنیادی ترقی کےلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔طلباءوطالبات کےلئے لرن اینڈارن پروگرام،سالڈویسٹ مینجمنٹ پلانٹ اوردیگرکئی منصوبے شامل ہیں۔انہوں نے اربن یونٹ پلاننگ کے افسران کے ساتھ مستقبل کے لائحہ عمل پربھی تبادلہ خیال کیا۔