ملتان،18 جولائی(اے پی پی ):ایڈیشنل سیکرٹری رانا اخلاق کی زیر صدارت بہاولپور کی ترقیاتی سکیموں پر اجلاس منعقد ہوا ۔ایڈیشنل سیکرٹری رانا اخلاق نے کہا کہ بہاولپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شہر میں سکیموں پر ترقیاتی کام مکمل کیا جا چکا ہے، منصوبوں میں میپکو کو الیکٹرک پولز کی تنصیب کے لیئے فنڈز ٹرانسفر کیئے گئے تھے لیکن تا حال کام مکمل نہیں ہو سکا، میپکو کی جانب سے مزید فنڈز کا مطالبہ کیا گیا ہے جو قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹینڈرز کے مطابق فنڈز ٹرانسفر کیئے جا چکے ہیں مزید فنڈز نہیں دے سکتے جو فنڈز ٹرانسفر کیئے گئے تھے اُسی میں کام مکمل کیا جائے۔
ایڈیشنل سیکرٹری رانا اخلاق نے کہا کہ سیکرٹری ہاؤسنگ سروس ڈلیوری پر فوکس کیئے ہوتے ہیں۔آفیسران قبلہ درست کریں اور کام پر توجہ دیں، منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ملازمین و آفیسران لگن اور ایمانداری سے ذمہ داریاں سر انجام دیں۔
اجلاس میں ایکسیئن میپکو اور ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ بی ڈی اے نے بھی شرکت کی ۔