بورے والا،9جولائی(اے پی پی):پاکستان یوگا کونسل کی طرف سے سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گی۔احتجاجی ریلی جمنیزم سے قائداعظم اسٹیڈیم تک نکالی گی،مظاہرین نے سویڈن میں ہونے والی قران مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذم کی اور ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
ریلی میں پاکستان یوگا کونسل کی کال پر تمام یوگا کلبوں کے ممبران نے شرکت کی اور بے حرمتی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گی۔ ریلی کی قیادت یوگا کلبوں کے سینئر ارکان نے کی۔ ممبران ایڈوائزری کمیٹی میاں محمد اشرف ایڈووکیٹ،پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکور،چوہدری مختار احمد جٹ،حاجی محمد رحمان کھوکھر،ظفر اقبال بھٹی،شہزاد سلیم بھٹی،چوہدری طاہر محمود،یوگا ٹیچرز طاہر سلیم بلوچ،مہر وسیم احمد،اکبر آکاش اور میڈیا کوارڈینیٹر پاکستان یوگا کونسل چوہدری اصغر علی جاوید کے علاوہ دیگر ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے لیے ہدایت و رشد کے لیے نازل ہونے والی کتاب کی بے حرمتی کی گئی ہےاس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، حکومت سویڈن سے سفارتی تعلقات منقطع کرے، دنیا کو ایسے واقعات روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ایسے واقعات معاشرے اور دنیا کو تقسیم کرنے اور اپس میں نفرت پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں۔