بھکر،15جولائی(اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد نویدنے تحصیل کلورکوٹ میں محرم الحرام میں برآمد ہونیوالے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور انتظامات عمل میں لائے جائیں ۔
ڈی پی او نے کہا کہ ڈیوٹی پر تعینات ہونے والے پولیس افسران اور جوانوں کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کیا جائےاور جلوس کے راستوں میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سیکیورٹی ڈیوٹی کو قواعد و ضوابط کے مطابق یقینی بناتے ہوۓ تمام افسران و جوان ڈیوٹی الرٹ ہو کر انجام دیں گے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔
ڈی پی او نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے تمام جلوس و مجالس کی سیکیورٹی کو فوول پروف بنایا جائے گا اور جلوس کے دوران گلیوں، بازاروں کو بیرئیر، خاردار تاروں اور قناعتوں سے عارضی طور پر بند کیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی کلورکوٹ ظفر اقبال کلیار ، انچارج سیکورٹی ایس آئی ثناء اللّٰہ ، ایس ایچ او کلورکوٹ انسپکٹر ظہیر عباس ،منتظمین جلوس ،مجالس ،ممبران امن کمیٹی ،تاجران بھی موجود تھے۔











