بہاولنگر؛ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال کا دورہ ، سہولیات کا  جائزہ لیا

53

بہاولنگر،10 جون (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز  ہسپتال بہاولنگرکا تفصیلی دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف وارڈز ، شعبوں اور ایمرجنسی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر و سٹاف کی حاضری چیک کی اور مریضوں کے علاج معالجے و نگہداشت کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی کے امور کا بھی خصوصیت سے معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈائیلسز وارڈ کا بھی دورہ کیا اور ڈائیلسز یونٹس کی فعالیت چیک کی۔

 اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور انکے تیمار داروں سے بھی ضلعی ہسپتال میں سہولیات اور نگہداشت سے متعلق استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور علاج معالجے اور میڈیکل سروس ڈیلیوری اور ایمرجنسی میں مریضوں کو معیار ی سروسز کے ساتھ حسن سلوک ،بہترین اخلاق اور خندہ پیشانی وعمدہ برتاؤ کی بھی ہدایت کی۔