تھرپارکر؛بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد زخمی ،تیس سے زائد مویشی ہلاک

17

 

تھرپارکر،22 جولائی (اے پی پی): تھرپارکر کے شہروں متھی، اسلام کوٹ ،ڈیپلو ،چھاچھرو سمیت گرد و نواح میں تیز گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے، بارش برسنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے  اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

 تھرپارکر میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد زخمی اور تیس سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے ہیں، آسمانی بجلی گرنے سے تحصیل چھاچھرو کے گاؤں رڑگہر میں نوجوان رفیق سمیجو اور اسلام کوٹ شہر میں ایک بھیل خاتون زخمی ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے تیس سے زائد مویشی ہلاک ہوگئے، جس میں گاؤں آمریو میں جکھرو جونیجو کی دس بکریاں، گاؤں مالنہور میں چہنو کولی کی بکریاں ، گاؤں کولہی ویری میں بیلوں کی جوڑی، گاؤں رڑگہر  میی نواب سمیجو کی مویشی ، گاؤں کیتار میں ایوب نہڑیو کی دو گائیں سمیت دیگراں کی مویشی شامل ہے۔