جسٹس مسرت ہلالی نے بطور جج سپریم کورٹ آف پاکستان حلف لے لیا

59

اسلام آباد،07جولائی(اے پی پی):جسٹس مسرت ہلالی نے بطور جج سپریم کورٹ آف پاکستان حلف لے لیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے جسٹس مسرت ہلالی سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب جمعہ کو یہاں عدالت عظمی میں سیریمونیل    ہال میں منعقد ہوئی۔ پروقار تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج صاحبان، بار کونسلز کے نمائندوں، وکلا  برادری اور میڈیا نمائندوں  نے شرکت کی  ۔

واضح رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی کو پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہونے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ سپریم کورٹ میں وہ دوسری خاتون جج ہوں گے۔ قبل ازیں جسٹس عائشہ اے ملک ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون جج ہیں۔