جلاپورپیروالا؛ اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ کا سیلاب سے متاثرہ علاقے موضع نڑول کا دورہ

6

جلالپورپیروالا،30 جولائی (اے پی پی ): اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے  ریونیو و میونسپل کمیٹی عملہ کے ہمراہ دریائے چناب کے سیلاب سے متاثرہ علاقے موضع نڑول  کا دورہ کیا اور فصلوں کو بچانے والے خود ساختہ چھوٹے بند کے ٹوٹنے کو چیک کیا۔ انہوں نے آبادی کو پانی سے بچانے کیلئے تحصیلدار مہر محمد افضل ہراج کی سربراہی میں کمیٹی بنادی جس میں ریونیو ڈیپارٹمنٹ و تحصیل انتظامیہ کے اہلکار شامل ہوں گے تاکہ موجودہ صورتحال کو با احسن طریقے سے کنٹرول کیا جاسکے۔