جوہراباد، ( اے پی پی): ملک بھر کی طرح ضلع خوشاب میں بھی یوم عاشور انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ضلع بھر کے علاقوں سے 77چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوئے جو روائتی راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی اپنی منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ھو گئے ہیں۔ ضلع بھر مین 77چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوئے خوشاب شہر سے تین بڑے جلوس برآمد ہوئے جوہرأباد میں مرکزی جلوس استانہ جوہر نظامی سے برامد ھوا خوشاب میں آستانہ شیرازیانوالہ ۔دروغانوالہ۔۔اور سیدانوالہ سے جلوس نکالے گۓ ڈی پی او خوشاب شائستہ ندیم اور ڈپٹی کمشنر خوشاب زیشان شبیر رانا جلوسوں کی نگرانی کرتے رہے پولیس کے 1200سے زائد افسران و جوانوں نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دئیے پولیس کی معاونت کے لیے رینجرز کے جوانوں نے بھی ڈیوٹی انجام دی اس کے علاوہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو کے جوان بھی ڈیوٹی پر مامور تھے یوم عاشورہ کے موقع پر بلدیہ کا عملہ بھی صفائی کے انتظامات میں مصروف رہا۔جبکہ بجلی کی فراہمی کے لئے واپڈا کے اہلکاروں نے بھی ڈیوٹی انجام دی جوہراباد اور خوشاب ے بڑے جلوس اختتام پذیر ہو گئے ۔بعد اذان مجالس شام غریبان منعقد ھو ئیں۔