جیکب آباد؛وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی کندھ کوٹ آمد،امن امان کی صوتحال کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ منعقد

13

جیکب آباد،30 جولائی (اے پی پی ):وزیراعلیٰ  سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدرات  کندھکوٹ کشمور کی امن امان  کے حوالے سے میٹنگ منعقد  کی گئی۔ پی پی پی لاڑکانہ ڈویژن صدر و صوبائی مشیر براء جیل خانہ جات میر اعجاز حسین خان جکھرانی،صوبائی وزیر مکیش کمارچاؤلہ، صوبائی وزیر میر شبیر علی خان بجارانی،صوبائی وزیر جام خان شورو،آئی جی سندھ غلام نبی میمن،ضلع چئیرمین کندھ کوٹ کشمور گل محمد جکھرانی، ڈی آئی جی لاڑکانہ  مظہر نواز شیخ، ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی، ڈپٹی کمشنر کندھ کوٹ کشمور منور حسین مٹھیانی، ایس ایس پی کندھ کوٹ کشمور امجد شیخ اور ایس ایس جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ و دیگر پولیس افسران اور سیاسی سماجی رہنما موجود تھے۔