جیکب آباد؛ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کا مختلف امام بارگاہوں کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

47

جیکب آباد،22جولائی(اے پی پی): محرم الحرام کی مناسبت سے ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ اور ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ  نے سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے  کیلئے مختلف امام بارگاہوں حسینی امام بارگاہ،حیدر امام بارگاہ، جیلانی امام بارگاہ کا دورہ کیا اور منتظمین سے سیکورٹی بارے تفصیل لی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ اور ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں اسلام امن، صبر اور رواداری کا درس دیتا ہے، ہماری کوشش ہے کہ بزات خود سیکیورٹی کو دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے حوالے سے مختلف سرکاری محکموں کو الرٹ کیا گیا ہے، بارڈر کے راستوں پر سخت اسنیپ چیکنگ کی جارہی ہےاورکسی بھی ناخوشگوار واقع کو نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کی عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔