خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی براڈ چوٹی پر چڑھنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

5

اسلام آباد، 20 جولائی  (اے پی پی ):پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کا ایک اوراعزاز،نائلہ کیانی براڈ چوٹی پر چڑھنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔ انہوں نے کامیابی کے ساتھ دنیا کی 12ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک (8,047 میٹر) سر کی۔

نائلہ نے جمعرات کی صبح 2 بج کر 3 منٹ پر براڈ پیک کو سر کیا۔انہوںنے پاکستان میں تمام 8,000 میٹر بلند چوٹیوں کو سر کرلیا ہے۔نائلہ دنیا بھر میں 8,000 میٹر کی آٹھویں چوٹی کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

نائلہ اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ، کے ٹو ، لوتسے، اناپورنا، گیشر برم 1- 2 اور نانگا پربت بھی سر کرچکی ہیں۔