تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں، عوام کو مفت طبی سہولتیں فراہم کرنے میں مصروف، سہولیات کا فقداں

21

نوشہرہ ورکاں،20 جولائی(اے پی پی): تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں اپنی شناخت سے بڑھ کر عوام کو مفت طبی سہولتیں فراہم کرنے میں مصروف اور پنجاب بھر میں کارکردگی بنیادوں پر چوتھے نمبر پر ہے۔مشکل سے ایک  ایکڑ رقبے پر شہر کے وسط گنجان آباد علاقے اور اہم سرکاری اداروں کے ساتھ واقع ہے،جس میں حالیہ دنوں میں او پی ڈی اور ایمر جنسی مریض ملا کر  ماہوار 30 ہزار سے زائد مستحق و بلا تفریق مریضوں کو مفت ادویات اور طبی سہولتیں میسر ہیں۔

تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں پر کل آٹھ لاکھ آبادی کا انحصار ہے اور تحصیل کے مرکزی مقام پر واقع ہسپتال میں میڈیکل سپریڈنٹ انتہائی شفیق انسان ڈاکٹر مقصود ظفر مان میں کمانڈ میں دو سرجن ڈاکٹر،تین ڈینٹل ڈاکٹر ،تین گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر ، دو آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر، چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹرز دیگر معالجین حکیم اور ہومیو پیتھی ڈاکٹر بھی تعینات ہے۔

میڈیکل سپریڈنٹ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں ڈاکٹر مقصود ظفر مان نے اے پی پی سے گفتگو  کرتے  ہوئے  کہا کہ علاقہ کے عوام کو جو توقعات ہیں اس لحاظ سے ہسپتال کی عمارت ناکافی اور ڈاکٹروں کے بیٹھنے کے لیے کمروں کی تعداد بھی انتہائی کم ہے۔انکا کہنا ہے کہ ہسپتال کے احاطہ میں ڈائلیسز سنٹر کی تعمیر میں تاخیر سے عوام کو اس سہولت کی فراہمی نہیں کی جا سکی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ہسپتال کے اوقات میں صفائی اور سکیورٹی کو چیک رکھنا اور مونیٹرنگ روم میں بیٹھ کر تمام شعبوں پر نظر رکھنا تمام تر عملے کو اپنی زمہ داریوں پر چوکس رکھنا ہے اور مریضوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔