جوہرآباد،15جولائی( اے پی پی):ضلعی انتظامیہ خوشاب محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کیلئے فول پروف اقدامات کررہی ہے، اسی سلسلہ میں ڈی پی او شائستہ ندیم اور ڈپٹی کمشنرذیشان شبیر نے خوشاب اور جوہرآباد میں محرم الحرام کے سلسلہ میں برآمد ہونیوالے اے کیٹیگری کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا۔
ڈی پی او نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے تمام جلوس و مجالس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا اور جلوس کے دوران گلیوں، بازاروں کو بیرئیر، خاردار تاروں اور قناتوں سے مکمل طور پر بند کیا جائے گا۔ انہوں نے عاشورہ محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں پر تمام رکاوٹوں کو ختم صفائی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹی جوہرآباد اور خوشاب کے چیف افیسرزاور سینٹری انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے روٹس پر صفائی کے بہترین انتظامات کیے جائیں۔
اس موقع پر پولیس افسران کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ کے تمام افسران اور ممبران امن کمیٹی بھی موجود تھے۔