راجن پور؛ ٹریفک حادثہ میں 4افراد جانبحق، 21 شدید زخمی

10

راجن پور،30 جولائی (اے پی پی ): زائرین سے بھرا ہوا کوسٹر جھنگ سے واپس آتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 4افراد جانبحق جبکہ 21 شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔

زائرین سے بھرا ہوا کوسٹر جھنگ سے واپس جیک آباد سندھ جارہاتھاکہ انڈس ہائی وے روڈ فاضلپور میں ڈرائیور کو نیند آنے کیوجہ سے روڈ کے اطراف لگے سیفٹی بیئریر سے ٹکراکر الٹ گئی۔ جس کے نتیجہ میں جیک آباد تحصیل تھل کے رہائشی 22سالہ یاسر، 7سالہ شجر علی، 20سالہ شفیق اور کمالیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی 30سالہ  ضیاء موقع پر جانبحق ہوگئے۔  نعشوں  کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راجنپور منتقل کیاگیا ہے  جبکہ تحصیل تھل جیک آباد کے رہائشی 3 افراد کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ دیکر ڈسچارچ کیاگیا اور دیگر 21 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راجنپور منتقل کیا گیا ہے جہاں انکو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔