رینالہ خورد29(اے پی پی):ملک کے دیگر شہروں کی طرح رینالہ خوردشہرنواحی قصبات چوچک اورشیرگڑھ میں بھی یوم عاشورہ کے جلوس نکالے گیے۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے تھے۔جبکہ جلوس کے ساتھ محکمہ ہیلتھ میونسپل کمیٹی ریسکیو1122واپڈااور سوئی گیس کے ادارے بھی اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں اورروٹس سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوگیے۔