کوئٹہ 06 جولائی (اے پی پی): مینارٹی یوٹی پروگریسو الائنس کے رہنما پادری جمشید ،انیل غوری کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام سیاسی مذہبی اقلیتیں مینارٹی یوٹی پروگریسو الائنس کے پلیٹ فارم سے سوئیڈن میں پیش آنے والے دلخراش واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ قرآن کریم کی توہین کرنے والے جنونی اور فاتر العقل شخص کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تا کہ آئندہ اس قسم کا واقعات کے رونما ہونے کی روک تھام ہو سکے۔ ہم آج مذہبی اقلیتوں کی سیاسی قیادت سوئیڈن میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کی مذمت کرتی ہے اور ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ اس واقعہ سے نہ صرف مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہے بلکہ مسیحیوں کی تعلیم او عقیدے کے برعکس عمل ہوا ہے کیونکہ اس واقعہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ سیاسی مذہبی اقلیتیں اس معاملہ انتہائی فکرمند ہیں اس لیے نہ صرف پاکستان کے بلکہ تمام دنیا کے مسیحی اس شرمناک عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔