سکھر؛محر الحرام میں امن امان کی صورتحال اور سیکورٹی انتظامات سے متعلق اہم اجلاس

11

سکھر،06جولائی(اے پی پی) چیئرمین ڈسٹرکٹ کاﺅنسل سید کمیل حیدر شاہ کی سربراہی میں ضلع بھر میں امن امان کی صورتحال اور محر الحرام میں سیکورٹی انتظامات سے متعلق ایس ایس پی آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا ،اس موقع پر ایس ایس پی سنکھار ملک نے چیئرمین سکھر ڈسٹرکٹ کاﺅنسل سید کیمل حیدر شاہ کو شہر میں امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی اور کچے میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشن سے متعلق تازہ صورتحال سے آگاہ کیا  اور محرم الحرام میں ضلع بھر میں مذہبی رواداری قائم رکھنے اور امن امان کی صورتحال کو کنٹرول رکھنے سے متعلق سیکورٹی پلان پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، اس موقع پر ضلع بھر کے مختلف تھانوں پر تعینات ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے ضلع میں کرائم اور امن مان کی صورتحال اور پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات اور ہونے والی کامیاب کاروائیوں سے چیئرمین ڈسٹرکٹ کاﺅنسل سید کمیل حیدر شاہ کو آگاہ کیا۔

چیئرمین سکھر ڈسٹرکٹ کاﺅنسل سید کمیل حیدر شاہ  نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، سیکورٹی فول پروف بنانے کیلئے سندھ حکومت محکمہ پولیس کی اصلاحات اور ٹیکنالوجی پر کام کررہی ہے سکھر اور روہڑی کیلئے سیف سٹی میگا پراجیکٹ لا رہے ہیں جس سے امن مان کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی سیف سٹی پراجیکٹ میں فیس ڈیٹیکشن کیمرے لگائے جائیں گے جو کہ نادر اسے لنک ہوگا ، جدید ٹیکنالوجی سے مجرموں  کو قانون کے کٹہرے میں لانے میں مدد ملے گی۔