سکھر؛مقامی لوگوں کے دیرینہ مطالبہ پر موہن جو دڑو ٹرین کو بحال کیا گیا ہے،ڈی ایس ریلوے

77

سکھر،20 جولائی(اے پی پی): ڈی ایس ریلوے سکھر محمود الرحمان لاکھو نے ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ ، دادو اور دیگر شہروں کے مقامی لوگوں کی دیرینہ خواہش اور مطالبے پر موہن جو دڑو ایکسپریس ٹرین کو بحال کیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کے دیرینہ مطالبہ پر موہن جو دڑو ٹرین سروس دوبارہ شروع کی گئی ہے جس سے  ہزاروں افراد کو سستی سفری سہولیات مہیا ہو سکیں گی۔

 انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹرین کی مقامی وسائل سے بحالی کے انتظامات کئے ہیں۔ لاڑکانہ ،دادو اور سہون شریف سمیت سینکڑوں شہروں کے ہزاروں افراد کو فائدہ ہوگا۔ مقامی لوگوں کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی ہے۔

اے پی پی / اطہر اللہ/ حبیب شاہ