سکھر؛ نوڈھالا تعزیئے کا ماتمی جلوس دوسرے مرحلے میں منڈوکھبڑ کے مقام سے برآمد، سکیورٹی کے سخت انتظامات

9

سکھر،28جولائی(اے پی پی):روہڑی نوڈھالا تعزیئے کا ماتمی جلوس دوسرے مرحلے میں منڈوکھبڑ کے مقام سے برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔

 جو مختلف روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا میدان پہنچ کر مکمل ہوگا۔ ضریح اقدس کے جلوس کے موقع پر روہڑی شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

شہر کے تمام راستے اور گلیاں و محلے سیل کردیئے گئے ہیں، روہڑی اور گردونواح میں موبائل سروس کو بند رکھا گیا ہے جبکہ پولیس و رینجرز کے 15 سو سے زائد جوان و افسران سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔

روہڑی نوڈھالا تعزیئے کے ماتمی جلوس کا تیسرا پڑاو 10 محرم کو دن کے وقت شروع ہوگا اور روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب شہداءکے قبرستان میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔