سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد سے ورلڈ بینک کے مشن کی ملاقات، پنجاب سیٹیز پروگرام پر اظہاراطمینان

8

لاہور، 22 جولائی(اے پی پی): سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد سے ورلڈ بینک کے مشن سے پنجاب سیٹیز پروگرام کے حوالے سے ہفتہ کو پنجاب سول سیکرٹریٹ میں  ملاقات کی ۔ ملاقات میں ورلڈ بینک مشن کے اراکین شہناز ارشد اور صہیب رشید موجود تھے۔اس موقع پر ورلڈ بینک کے مشن نے پنجاب سیٹیز پروگرام کی کارکردگی پر   اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سیکرٹری بلدیات کی سربراہی میں ترقیاتی منصوبے آ ن ٹریک چل رہے ہیں۔

سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے مشن کو منصوبوں  کی کارکردگی بارے بریف کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ لوکل گورنمنٹ کا سی او اور ایم او آئی موقع پر موجود رہ کر تعمیراتی کام کی نگرانی کرنے کے پابند ہیں اور معیار کو یقینی بنارہے ہیں اس کے علاؤہ پی سی پی کے تمام شہروں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا خود دورہ کر رہا ہوں۔

سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں کوالٹی انشورنس کے لیے چیف افسران کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور عملدرآمد نا ہونے کی صورت میں متعلقہ سی او اور ایم او آئی کے خلاف کارروائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اگلے دو سالوں میں پی سی پی کے 20ارب روپے کے منصوبے  مکمل ہو جائیں گے جس سے  16چھوٹے  شہروں  کے انفراسٹر کچر میں بڑی تبدیلی آئے گی،انفراسٹرکچر کی بحالی کے ساتھ ساتھ  لوکل گورنمنٹس کو ڈیجیٹلائز کرنے پر بھی کام جاری ہے۔

اس موقع پر سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر ارشاد احمد اور ورلڈ بینک کے مشن کو  سید زاہد عزیز پروگرام ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ملاقات میں افتخار رسول، جنرل منیجر انجئنئرنگ،محمودمسعود تمنا،جنرل منیجر جی ایم بھی موجود تھے۔