شیخوپورہ،17 جولائی (اے پی پی): تھانہ ہاوسنگ کالونی پولیس نے 2بین الاضلاعی منشیات سمگلر گرفتار کر لیے ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے منشیات سے بھری کار بھی برآمد کر لی گئی ہے ۔
اس حوالے سے ڈی پی او زاہد نواز نے میڈیا کو بتایا کہ برآمد ہونے والی 35 کلو منشیات میں 22 کلو چرس اور 13 کلو افیون شامل ہے، ملزمان نے منشیات پشاور سے سمگل کر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرنا تھی، منشیات سمگلر ظہور الحق اور سہیل کا تعلق ضلع اٹک سے ہے۔انہوں نےمزید بتایا کہ ملزمان نے منشیات کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی تھی۔
شاندار کارکردگی پر ڈی پی او زاہد نواز نے تھانہ ہاوسنگ کالونی پولیس کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔