ضلع ملتان میں گراں فروشی، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عابدہ فرید

19

ملتان،19جولائی (اے پی پی ):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عابدہ فرید نے کہا ہے کہ ضلع ملتان میں گراں فروشی، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اشیاءضروریہ اور مصنوعی قلت کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائےگا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی 18 روز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس کے تحت 39 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 13624 کاروباری مراکز کی چیکنگ کی گئی، 266 گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کو دوران کارروائی 964500 روپے جرمانہ کیا گیا اور دوران کارروائی 12 دکان داروں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق، اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار، اسسٹنٹ کمشنر جلالپور مرزا راحیل بیگ اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی اجلاس میں شریک تھے۔