عارف والا ، 20 جولائی ( اےپی پی): عارف والا ماہ محرم الحرام کا پہلا عزا دار جلوس مرکزی رہنماء انجمن اثناء عشری پیر حسن مہندی کی زیر قیادت محلہ مظفر آباد سے لائسنسدار عنائت عرف عنائتی قریشی کے گھر سے برآمد ہوا جس میں نامور نوحہ خواں علی حسین ہمدانی و دیگر نے نوحہ خوانی کی اور عقیدت مندوں نے ماتم کرکے پرسا دیا ۔ جلوس مختلف راستوں سے گزر کر واپس اسی مقام پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے ہمراہ پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکاران بھی تھے۔