عارف والا،20 جولائی(اے پی پی): شہر اور گردونواح میں ساون کے مہینے کی بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ بارش سے قبولہ،احمدیار، رنگشاہ، بیلی دلاور، بلاڑہ لکھوکا، محمدنگر، دلووالہ، ترکھنی، جمن شاہ،مرلے، کالے پٹھان سمیت دیگر دیہات بھی لپیٹ میں آگئے ہیں ،وقفہ وقفہ سے جاری بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔