عارف والا،23 جولائی (اے پی پی ):محرم الحرام کے سلسلہ میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ طور پر انصاری چوک سے لے کر امام بارگاہ قیصر ابو طالب محلہ شمس آباد عارفوالا تک کامبنگ آپریشن کیا جس میں ناکہ بندی کرکے مشکو ک افراد،موٹرسائیکل سواروں اور دکانوں کی چیکنگ کی گئی جس کامقصد محرم الحرام میں یوم عاشورہ سمیت جلوس او رمجالس میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینا ہے۔