قصور،25جولائی (اے پی پی نیوز)دریائے ستلج میں پانی کی سطح پھر سے بلندہوگئی ہے۔
ریسکیو ذرائع نے اے پی پی نیوزکوبتایاکہ قصورگنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاو 72ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔ریسکیو ٹیمیں سترہ روز سے مسلسل سیلاب زدگان کو محفوظ کرنے میں مصروف عمل ہیں۔قصورریسکیو 1122 اب تک 43 ہزار 8 سو43 افراد کو سیلاب زدہ علاقوں سے ریسکیو کر چکی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق قصور ریسکیو عملے کی ہر قسم کی چھٹیاں منسوخ کر کے سیلاب زدہ علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے اورپانی کی سطح معمول پر آنے تک ریسکیو فلڈ ریلیف آپریشن جاری رہے گا۔