قصور؛ مون سون بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ الرٹ،بہادر پورہ مین روہی نالے کی صفائی ستھرائی جاری

19

قصور،09جولائی(اے پی پی): مون سون بارشوں کے موسم کے باعث ضلعی انتظامیہ الرٹ ہے اور ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق  اتوار کے روز بھی  فلیڈ میں متحرک ہیں۔

قصورکے نواح بہادر پورہ مین روہی نالے کی صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری نے ”اے پی پی نیوز“کوبتایا کہ صفائی سے نالے میں پانی کی سطح کم ہو گی، مین روہی نالے کی صفائی شہر سے نکاسی آب کا عمل کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تمام آپریشن کی خود نگرانی کر رہا ہوں، قصورکے مین روہی  نالے کی صفائی ستھرائی کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔