لاہور، 28 جولائی ( اے پی پی ): کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا پانڈو سٹریٹ 9محرم جلوس روٹ کا دورہ،اسلام پورہ پہنچ گئے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر،ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔کمشنر لاہور نے تمام محکموں کے افسران کے ہمراہ انتظامات کو چیک کیا اور کہا کہ پانڈو سٹریٹ محرم جلوس کاروٹ مکمل طور پرکلیئر ہے۔
منتظمین نے اظہار اطمینان کیا ہے،تمام میونسپل محکمے،ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے فوکل پرسنز جلوس روٹ پر موجود ہیں اور منتظمین سے رابطے میں ہیں۔
کمشنر لاہور نے سکیورٹی پوائنٹ آف ویو سے چارسطحی سکیورٹی کو بھی چیک کیا اور پانڈو سٹریٹ جلوس کے روٹ کے داخلی و اختتامی مقامات کا دورہ کیا۔