لاہور میٹرو بس آپریشنل ہونے سے لے کر اب تک 43 کروڑ 80 لاکھ لوگ سفر کر چکے ، ابراہیم مراد

13

لاہور، 19 جولائی ( اے پی پی ):  پنجاب ماس ٹرانزیٹ اتھارٹی کے زیر انتظام صوبے کے مختلف اضلاع میں میٹرو بسز، لاہور میں اورینج لائن ٹرین شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کر رہی ہیں ماس ٹرانزیٹ اتھارٹی کے زیر انتظام چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ سے عوام کو سٹیٹ آف دی آرٹ سفری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ،اورنج لائن میٹرو ٹرین میں روزانہ کی بنیاد پر قریب 1 لاکھ 80 ہزار لوگ سفر کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی نگران وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نےماس ٹرانزیٹ اتھارٹی لاہور کے دورے کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کا سبسِیڈائیزڈ کرایہ کم سے کم 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ 40 روپے ہے،سروس کے آغاز سے لے کر اب تک اورنج ٹرین میں قریب 9 کروڑ 80 لاکھ مسافر سفر کر چُکے ہیں،لاہور میٹرو بس آپریشنل ہونے سے کر اب تک 43 کروڑ 80 لاکھ لوگ سفر کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میٹرو بس (راولپنڈی/اسلام آباد) میں آغاز سے اب تک 28 کروڑ 30 لاکھ مسافر سفر کر چکے ہیں ،میٹرو بس سروس ملتان میں آج تک 7 کروڑ 70 لاکھ لوگ سفر کر چکے ہیں۔اس ٹرانزیٹ اتھارٹی کے تحت چلنے والی تمام سفری سہولیات میں آج تک کُل مِلا کر ایک ارب سے زائد لوگ سفر کر چکے ہیں۔