مری،23جولائی(اے پی پی):ملکہ کوہسار مری میں سمیت گلیات ایوبیہ نتھیا گلی میں موسم برسات عروج پر ہے اور موسلادھار بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے جبکہ دھند نےمری کے پہاڑی سلسلے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے۔
مون سون کی بارشوں کے ساتھ حسب روایت مری کے پہاڑوں پر دھند کا راج ہےجس سے موسم بڑی حد تک تبدیل ہو گیا ہے، موسلا دھار بارش کا یہ سلسلہ بھوربن نیو مری اور لوئر بلٹ کے دور درازگلیات سمیت علاقوں تک پھیلا ہوا ہے۔
شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے برساتی و ندی نالے بھی پانی سے بھر گئے ہیں اور سخت موسم کی وجہ سے لوگ گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔
مری میں ملک بھر سے آئے ہوئے سیاح بھی مری کے ٹھنڈے ٹھنڈے موسم سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔