مری،30 جولائی (اے پی پی ):مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ عثمان سرور مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے گورنمنٹ ریاض ماڈل ہائی سکول سہر بگلہ مری میں مسلم لیگی رہنما ظفر جاوید عباسی کی زیرنگرانی اور سماجی تنظیم والینٹیر کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ہر قسم کی بیماری کے سپیشلسٹ ڈاکٹر، چیک اپ اور ٹیسٹ کی تمام تر سہولیات کے ساتھ موجود رہے جہاں طبی معائنہ اور مہنگی ادویات مریضوں کو مفت دی گئی ۔بچے بوڑھے جوان جبکہ خواتین کی کثیر تعداد نے مفت طبی سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھایا ۔
اس حوالے سے والینٹیر کے وی وی پی حسنین عابد عباسی نے اپنے میڈیا بیان میں کہا کہ ہم دیہی پسماندہ علاقوں کے غریب لوگوں کو ترجیحی بنیادوں پر خیال رکھتے ہیں ۔اس موقع پر آفاق شفیق سرور ، اسماعیل عتیق سرور ذیشان ایاز سرور ،عنائیت الرحمن عباسی نائب صدر مسلم لیگ ن کسان ونگ مری اس کے علاوہ حاجی محمد گل نواز ،علی عباسی گلزیب عباسی ،حاجی سفیر عباسی،شاہد عباسی ،طییب عباسی ،خورشید عباسی کے علاوہ بابو فدا ،رحیم عباسی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود رہے۔