مری،20 جولائی(اے پی پی ):چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کے احکامات پر ڈی ایس پی ٹریفک مری ابرار سرورقریشی نے عمل کرتے ہوئے سرکل مری کیلئے محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔
دوسرے شہروں کی طرح مری میں، مین مری شہر، تریٹ سیداں، موہڑہ سیداں، بھمروٹ سیداں نیومری میں محرم الحرام کے سلسلے میں جلوس نکالے جاتے ہیں اور مجالس ہوتی ہیں اس لئے تمام سیکٹر ہائے میں ٹریفک وارڈنز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور جلوسوں کے ہمراہ داخلی و خارجی راستوں پر اضافی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں تا کہ جلوس کے راستوں پر کسی بھی قسم کی کوئی ٹریفک نا ہواور باوقت ضرورت تریٹ سیداں و مری شہر، نیومری موہڑہ سیداں ڈائیورشن لگائی جائے گئی تا کہ جلوس کے شرکاء کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو ، جلوس کے خارجی و داخلی راستوں پر بھی ڈیوٹی لگائی دی گئی ہیں۔
پوائنٹس پر مامور ٹریفک وارڈنز کو آفیسرز کی ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی ہے ۔محرم الحرام میں سیاحو ں کو متبادل راستوں کی آگاہی دی جائے گئی اس سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس مری ہر سال کی طرح جلوس کے شرکاء کوبھی اور سیاحوں کو بھی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
مری سرکل میں تعینات ٹر یفک وارڈنز آفیسر ز کو بریف کیا گیا ہے کہ سرکل مری میں بغیر نمبر پلیٹ، کالے شیشے،بغیر کاغذات موٹر سائیکلز و گاڑیوں پر کھڑی نظر رکھیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائیں تا کہ کسی بھی ناخوشگوار وا قع سے بچا جا سکے۔
مری میں کسی بھی جگہ ٹریفک مسائل یا شکایت کی صورت میں فوری ہیلپ لائن 1915 آفس نمبر0519269200,0309-7770598,پر رابطہ کریں۔ٹریفک قوانین پر عمل کر کہ ایک اچھے شہر ی و محب وطنی ہونے کا ثبوت دیں۔