ملتان، صوبائی وزیر ہاؤسنگ اوقاف و مذہبی امور بیرسٹر اظفر علی ناصر کا گزشتہ روز ملتان کا دورہ

19

ملتان،28 جولائی ( اےپی پی): صوبائی وزیر ہاؤسنگ اوقاف و مذہبی امور بیرسٹر اظفر علی ناصر نے گزشتہ روز  ملتان کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے 09 محرم الحرام کے جلوس روٹس اور مجالس کی سیکورٹی کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر نے ڈپٹی کمشنر آفس میں مرکزی کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا۔کمشنر انجینئر عامر خٹک اور ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے سکیورٹی انتظامات اور روٹس پر بریفننگ دی جبکہ سی پی او منصورالحق رانا اور ضلعی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے موثر اقدامات کے باعث 09 محرم الحرام پرامن رہاعلماء کرام اور سول سوسائٹی کے ارکان محرم الحرام پر بھائی چارے اور مذہبی یکجہتی کا پیغام عام کریں۔اظفر علی ناصر نے کہا کہ صوبائی وزراء صوبے بھر میں محرم الحرام کے انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں تاہم شہر اولیاء کی فضاء صدیوں سے مذہبی یکجہتی اورامن کا پرچار کرتی آئی ہے کسی بھی شرپسندی سے نمٹنے کیلئے صوبائی کنٹرول روم سے بھی  جلوسوں اور مجالس کی براہ راست مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ یوم عاشور جنوبی پنجاب کی سکیورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائے گی۔پرامن فضاء خراب کرنے والوں کے خلاف ریاست کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔دریں اثناء کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ ڈویژن میں امن و امان کی مثالی فضاء قائم ہے کسی صورت شہر کا امن خراب نہیں ہونے دینگے یوم عاشور کے حوالے سے مثالی پلان ترتیب دیا ہے۔