ملتان، وفاقی محتسب کا ادارہ بالکل مفت اور فوری انصاف فراہم کرتا ہے، محمود جاوید بھٹی

34

ملتان، 17 جولائی( اےپی پی): وفاقی محتسب ملتان کے ریجنل ہیڈ محمود جاوید بھٹی نے  بُورے والا ضٍلع وھاڑی  کا دورہ کیا اور کھلی کچہری کا انعقاد کیا اس سے پہلے انہوں نے نجی کالج کے  سیمینار ہال میں اساتذہ اور  طلبا و طالبات سے وفاقی محتسب ادارہ کے اغراض و مقاصد  ، افادیت اور اسکی کارکردگی پہ گفتگو کی ۔ بعد ازاں کھُلی کچہری میں عوامُ الناس کی وفاقی اداروں کے خلاف دائر کی گئی شٍکایات کی سماعت کی  اور مختلف محکموں کے 40 سے زائد کیسز نمٹا دئیے مجموعی طور پر 10 لاکھ روپوں کا ریلیف فراہم کیا. وفاقی محتسب پاکستان اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر وفاقی محتسب کا ادارہ انصاف آپ کی دہلیز پر کے  وعدہ کی تکمیل پر عمل پیرا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ بالکل مفت اور فوری انصاف فراہم کرتا ہے لوگ کسی بھی وفاقی ادارے کی بدانتظامی کے خلاف درخواست دے سکتے ہیں۔ عوام سے گُزارٍش ھے کہ ادارے کی اس سہُولت سے  فائدہ اٹھائیں اور شکایات وفاقی محتسٍب آفس میں درج کروائیں۔